حیدرآباد۔ یکم ستمبر (اعتماد نیوز)آج شہر کے نیریڈمٹ علاقہ میں اسکوٹی کو
ڈی سی ایم وین کی ٹکر سے انٹرمیڈئیٹ کی طالبہ بر سر موقع ہلاک ہوگئی۔
اسکوٹی پر فوت شدہ طالبہ کے ساتھ ایک اور طالبہ بھی سوار تھی۔
لیکن دوسری
طالبہ شدید زخمی ہوگئی۔ بعد ازاں فوت شدہ طالبہ کو پوسٹ مارٹم کے تحت
گاندھی دواخانہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا
آغاز کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی سی ایم ڈرائیور فرار ہے۔